ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکا پاسپورٹ جمع کرا دیا گیا ،مریم نواز کا پاسپورٹ بذریعہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل برانچ میں جمع کرایا گیا،پاسپورٹ اورزرضمانت 7 کروڑ روپے کی سکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منطور ہو گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاتھا،عدالت نے مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ اور زرضمانت 7 کروڑ روپے ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا،مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیام،ریم نواز کے وکلا نے ان کا پاسپورٹ جمع کروایا،مریم نواز کا پاسپورٹ بذریعہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل برانچ میں جمع کرایا گیا،پاسپورٹ اورزرضمانت 7 کروڑ رروپے کی سکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا۔