دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ حقائق کے مکمل برعکس ہے،پاکستان

دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ حقائق کے مکمل برعکس ...
دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ حقائق کے مکمل برعکس ہے،پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ حقائق کے مکمل برعکس ہے،2 عشروں میں کئے گئے بے پناہ اقدامات کونظراندازکیاگیا،انسداددہشتگردی اقدامات سے خطے میں القاعدہ کاخاتمہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر پاکستان نے مایوسی کا اظہار ہے ،رپورٹ میں پاکستان کے انسداددہشتگردی اقدامات پراظہارتشویش کیا گیا،پاکستان نے امریکی رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ حقائق کے مکمل برعکس ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 2 عشروں میں کئے گئے بے پناہ اقدامات کونظراندازکیاگیا،انسداددہشتگردی اقدامات سے خطے میں القاعدہ کاخاتمہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے اقدامات سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیامحفوظ ہوئی،پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمدکررہاہے،پاکستان کوطالبان ودیگردہشتگردتنظیموں سے خطرہ ہے۔