لاہور ہائیکورٹ ،ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کل ریکارڈ سمیت طلب

لاہور ہائیکورٹ ،ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کل ...
لاہور ہائیکورٹ ،ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کل ریکارڈ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب حکومت مریضوں کوبلاتعطل علاج کی سہولتیں فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ڈاکٹرزکی ہڑتال کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈاکٹرزہڑتال سے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کوکل ریکارڈسمیت طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مریضوں کوبلاتعطل علاج کی سہولتیں فراہم کرے،آئین کے تحت صحت کی سہولتیں ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔