مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں ،ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے،شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں ،ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے،شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں ،ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے،شیخ رشید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان جارہے ہیں ،اسلام آباد پرسکون ہوگا ،انشااللہ!ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے،عمران خان نے دھرنے والوںں کو عقلمندی اور دانشمندی سے ہینڈل کیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کنٹینرسے استعمال کی گئی زبان پاکستان کے مفادمیں نہیں ،بھارت چاہتاہے پاکستان کے ادارے کمزور ہوں ،انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتاہے کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے،وزیر ریلوے نے کہا کہ فضل الرحمان جارہے ہیں ،اسلام آباد پرسکون ہوگا ،انشااللہ!ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے،سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے باتیں منواتی ہیں ،عمران خان نے دھرنے والوںں کو عقلمندی اور دانشمندی سے ہینڈل کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد