سروسز ہسپتال میں بھی آگ لگ گئی

سروسز ہسپتال میں بھی آگ لگ گئی
سروسز ہسپتال میں بھی آگ لگ گئی

  



لاہور (ویب ڈیسک) سروسز ہسپتال کی یورالوجی وارڈ میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پایا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سروسز ہسپتال کی دوسری بلڈنگ میں زیر علاج ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور