اسلام آبادہائیکورٹ، پی پی 241 سے لیگی رہنما کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی پی 241 سے لیگی رہنما کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کردی کہ کاشف چودھری کبھی سٹوڈنٹ نہیں رہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی پی 241 سے لیگی رہنما کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، وکیل سرور چودھری نے کہا کہ عدالت نے یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق طلب کی تھی،رپورٹ کے مطابق الخیریونیورسٹی نے تصدیق کردی کہ کاشف چودھری کبھی سٹوڈنٹ نہیں رہے ،عدالت میں الخیر یونیورسٹی کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ۔
کاشف چودھری کے وکیل نے رپورٹ بدنیتی پر مبنی قراردیدی،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رپورٹ ہمارے حکم پر الخیر یونیورسٹی نے پیش کی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاشف چودھری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی۔