بابراعظم نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ حیران کن فیصلہ کر لیا

بابراعظم نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ حیران کن فیصلہ کر لیا
بابراعظم نے ٹاس جیت لیا۔۔۔ حیران کن فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  کینبرا میں کھیلے جا رہے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بابراعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹن اگر، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -