وہی ہوا جس کا ڈر تھا، فخر زمان نے پھر پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے اور صرف2 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینبرا میں کھیلے جا رہے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بابراعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور محمد عرفان شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹن اگر، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔