آزادی مارچ، پہلا جانی نقصان ،افسوسناک خبرآگئی

آزادی مارچ، پہلا جانی نقصان ،افسوسناک خبرآگئی
آزادی مارچ، پہلا جانی نقصان ،افسوسناک خبرآگئی

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے آزادی مارچ میں شریک شہری چل بسا۔ترجمان پمز کے  مطابق آزادی مارچ میں شریک لاڑکانہ کا رہائشی عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دھرنے میں شریک 55 سالہ عبدالکریم کو دھرنے کے شرکاءپمز ہسپتال لائے تھے تاہم جب انہیں لایا گیا تو وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا تھا جس کے بعد سے اس کے شرکاءوفاقی دارالحکومت ہی میں موجود ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا ’کچھ دو اور کچھ لو‘ کی بنیادوں پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ کل ہونے والی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھرنے کو ایک سے دو روز میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے اپنے 15 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں جو قیادت کے پاس رہیں گے اور مناسب وقت پر ان کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد