”جو کرنا ہے کرو“حکومت نے ایف ایس سی کے طلبہ کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ، کھلی چھٹی دینے کا فیصلہ

”جو کرنا ہے کرو“حکومت نے ایف ایس سی کے طلبہ کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ، کھلی ...
”جو کرنا ہے کرو“حکومت نے ایف ایس سی کے طلبہ کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ، کھلی چھٹی دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزات تعلیم نے ایف ایس ی پری انجینئرنگ کے طالبعلموں کو بائیولوجی کا اضافی پرچہ دینے کے بعد پری میڈیکل میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں وزارت تعلیم کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر طلبہ کی جانب سے مسلسل اصرار اور شکایات موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے ۔ سیٹزن پورٹل پر شکایات موصول ہونے کے بعد معاملے کو متعلقہ اداروں کے سامنے رکھا گیا ، این سی سی کی منظوری کے بعد اب فیصلہ کیا گیاہے کہ ایف ایس سی پاس کرنے والے پری انجینئرنگ کے طالبعلم اگر بائیولوجی کااضافی مضمون بھی پاس کر لیں تو وہ میڈیکل میں جا سکتے ہیں ۔
اس وقت پری میڈیکل گروپ کے طلبہ کو پری انجینئرنگ گروپ میں جانے کے لیے ریاضی کے مضمون کا اضافی پرچہ دینے کی اجازت حاصل ہے لیکن پری انجینئرنگ گروپ کے طلبہ کو پری میڈیکل گروپ میں جانے کے لیے بائیولوجی کے اضافی مضمون کا پرچہ دینے کی اجازت نہیں۔

مزید :

قومی -