بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ، اس موقع پر چیکو کو خط لکھ دیا لیکن یہ چیکو دراصل کون اور کیا لکھا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو ہی خط لکھ دیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اِس موقع پر انہوں نے 15 سالہ ’چیکو‘ یعنی خود کو ہی خط لکھ دیا اور خط کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔
My journey and life's lessons explained to a 15-year old me. Well, I tried my best writing this down. Do give it a read. ???? #NoteToSelf pic.twitter.com/qwoEiknBvA
— Virat Kohli (@imVkohli) November 5, 2019
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کے تجربات کو 15 سالہ خود( ویرات) کو بتائے ہیں۔ میں نے اپنی تحریر کو عمدہ لکھنے کی کوشش کی ہے، اس کو ضرور پڑھیے گا۔ویرات کوہلی نے اپنے خط میں سب سے پہلے 15 سالہ ’چیکو‘ یعنی خود کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’ ہیلو چیکو! سب سے پہلے میں آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے مجھ سے مستقبل کے حوالے سے بہت سے سوالات ہیں لیکن افسوس کے ساتھ میں آپ کو سارے سوالات کے جواب نہیں دو ں گا، زندگی کا ہر چیلنچ سنسنی خیز ہوگا اور ہر مایوسی سیکھنے کا ایک نیا موقع فراہم کرتی ہے، اِس کااحساس آپ کو ابھی نہیں ہوگا لیکن یہ منزل سے زیادہ سفر کے بارے میں ہے اور سفر سپر ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ویرات کے پاس زندگی کی بڑی چیزیں ہیں لیکن آپ کو ہر اس موقع کے لیے تیار رہنا چاہیے جو آپ کے راستے میں آئے گا، آپ ناکام ہوجائو گے تو کچھ نہیں ہوتا کیونکہ ہر کوئی ہوتا ہے، آپ خود سے وعدہ کرنا کہ آپ نے خود کو کامیابیوں کی بلندیوں پر دیکھنا ہے اور اِس کے لیے آپ بار بار کوشش کرنا۔‘انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اِس دنیا میں بہت سے لوگ پسند کریں گے اور بہت سے لوگ ناپسند بھی کریں گے لیکن آپ نے کسی کی پرواہ نہیں کرنی ہے اور خود پر یقین رکھنا ہے۔‘
ویرات کوہلی نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ ضرور ان جوتوں کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے جو آج والد صاحب نے تحفے میں نہیں دیئے لیکن یاد کرو کہ آج صبح انہوں نے گلے سے لگایا تھا اور تمہارے چھوٹے قد کا مذاق اڑایا تھا، ان کا خیال رکھنا میں جانتا ہوں کہ والد صاحب کبھی کبھی سختی کرتے ہیں لیکن وہ ہماری بھلائی چاہتے ہیں اِسی لیے ایسا کرتے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ والدین ہمیں سمجھتے نہیں ہیں لیکن یقین کرو کہ صرف ہمارا اہلِ خانہ ہی ہم سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، آپ بھی ان سے پیار کرو، ان کا احترام کرو، ان کو وقت دو اور والد صاحب سے کہو کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور روزانہ انہیں بتائو کہ تم ان سے کتنا زیادہ پیار کرتے ہو۔‘
انہوں نے اپنے خط کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اپنے دِل کی سنیں، اپنے خوابوں کا پیچھا کریں اور دنیا کو دِکھائیں کہ بڑ ے خواب دیکھنے سے کتنا فرق پڑتا ہے، آنے والے سال اچھے ہوں گے۔‘واضح رہے کہ ویرات کوہلی 5 نومبر 1988 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔