کوئٹہ،بارودی گاڑی کے شہر میں داخلے کی کوشش ناکام،فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردہلاک

کوئٹہ،بارودی گاڑی کے شہر میں داخلے کی کوشش ناکام،فائرنگ کے تبادلے میں 3 ...
کوئٹہ،بارودی گاڑی کے شہر میں داخلے کی کوشش ناکام،فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے بارودی گاڑی کے شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی،فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشتگردہلاک ہو گئے،گاڑی سے دھماکاخیزمواد سمیت دیگرسامان برآمد کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اغبرگ کے مقام پر فورسز نے ناکہ لگا رکھا تھا ،سی ٹی ڈی نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توملزموں نے گاڑی بھگا دی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بارودی گاڑی کے شہرمیں داخلے کی کوشش ناکام دی،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اغبرگ کے مقام پرفائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگردہلاک ہو گئے،گاڑی سے 35 کلو دھماکاخیزموادبرآمدہوا، ملزموں کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز،پستول اور دستی بم بھی برآمدہوئے۔