نوازشریف کابلڈپریشر کنٹرول ،شوگر کنٹرول کررہے ہیں ،پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز

نوازشریف کابلڈپریشر کنٹرول ،شوگر کنٹرول کررہے ہیں ،پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز
نوازشریف کابلڈپریشر کنٹرول ،شوگر کنٹرول کررہے ہیں ،پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کابلڈپریشر کنٹرول جبکہ شوگر کنٹرول کررہے ہیں ،نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش کی اجازت دے دی ہے ۔
پروفیسرڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف کو دوران علاج دل کا اٹیک ہوا تھا،کچھ ٹیسٹ جنیٹک ہیں جو ابھی کرنے ہیں ،نوازشریف کا پلیٹ لیٹس ،دل کا اورخون کی بندشریانیں کھولنے کا علاج کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے نواز شریف کے علاج کو براہ راست دیکھا،نوازشریف کے جنیٹک ٹیسٹ کچھ باہر سے ہی ہوں گے ۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش کی اجازت دے دی،ہم نے نوازشریف کے جنیٹک ٹیسٹ تجویز کئے ،نوازشریف کی خون کی بند شریانوں کے حوالے سے ٹیسٹ بھی تجویز کئے ۔
صحافی کے سوال ”ٹیسٹوں کیلئے مریض کو خودجاناپڑتا ہے یا خون کے خلیے بھجوائے جاتے ہیں “پر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ میں اس پر جواب نہیں دینا چاہتا۔