آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔ ابھی تک ان تک ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کی گزشتہ ہفتے جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔