نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کئے جانے کا امکان،شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس سروسز ہسپتال پہنچ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کئے جانے کا امکان ہے ،شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس سروسز ہسپتال لاہورپہنچ گئی ہے۔
نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو محدود چہل قدمی اور تھوڑی بہت ورزش کی اجازت دےدی ہے ،نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ پاکستان میں کروائے ہیں کچھ باہر بھیجے جائیں گے ، سربراہ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق جینیٹک ٹیسٹ پاکستان میں نہیں ہوتا نمونے باہر بھیجنا پڑینگے ۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ طبی اخلاقیات کے تحت نواز شریف کی انتہائی حساس طبی معلومات نہیں دے سکتا ، نوازشریف کی صحت سے متعلق صرف اتنابتاسکتاہوں جتنی انھوں نے اجازت دی،انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے سروسز ہسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے، نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کئے جانے کا امکان ہے ،شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس سروسز ہسپتال لاہورپہنچ گئی ہے،شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس میں نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹر بھی موجود ہے۔