وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ دھرنے کے کون کونسے مطالبات ماننے کو تیار ؟بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ دھرنے کے کون کونسے مطالبات ماننے کو تیار ؟بڑی ...
وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ دھرنے کے کون کونسے مطالبات ماننے کو تیار ؟بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیاہ کہ وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ دھرنے کے استعفیٰ کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران سربراہ پرویز خٹک اور چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو اپوزیشن کے مطالبات پر بریفنگ دی ۔مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ اجلاس میں حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جبکہ اسی دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے ، اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیاجائے ، استعفے کے علاوہ تمام جائزمطالبات ماننے کیلئے تیار ہیں ۔
واضح رہے کہ آزادی مارچ کے ہر مرحلے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، مذاکرات ہی کے نتیجے میں مارچ کے شرکا کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں جگہ مختص کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی نے رہبرکمیٹی سے ملاقات کی تھی دوسری جانب چوہدری برادران نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے معاملہ حل کرانے کی کوششیں کی تھیں۔

مزید :

قومی -