حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اوررہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اوررہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی میں مذاکرات میں شرکت کیلئے اکرم درانی کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اکرم درانی کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ،حکومتی کمیٹی میں پرویز خٹک،اسد قیصر،اسد قیصر، شفقت محمود،پیر نور الحق قادری اورپرویزالٰہی شامل ہیں جبکہ رہبر کمیٹی میں اکرم درانی،اویس نورانی ،امیر مقام ،احسن اقبال ،فرحت اللہ بابراور دیگر شامل ہیں ۔

قبل ازیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپوزیشن کے مطالبات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی، اجلاس کے دوران آزادی مارچ سے متعلق حکومتی حکمت عملی طے کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے، اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیا جائے، استعفے کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد