سانحہ تیز گام ، لاپتاہونے والے شخص کا چھوٹا بھائی کراچی سے گھر پہنچا تو غم برداشت نہ کر سکا ، انتقال کر گیا
کنری(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام کے حادثے کے دوران ایک شخص لاپتا ہو گیا تھا جس کے غم میں اس کا چھوٹا بھائی بھی دنیا چھوڑ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ تیزگام میں لاپتہ ہونے والی شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی صدمے کی وجہ سے انتقال کر گیا،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالستار کراچی سے آیا تھا اور یہ اپنے لاپتا بھائی کا غم برداشت نہیں کرسکا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب مبینہ طور پر گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
سی ای او ریلوے اعجاز احمد کے مطابق مسافر ٹرین میں سیلنڈر دھماکے سے تین بوگیوں کو آگ لگی تھی جس میں دو اکنامی اور ایک بزنس کلاس بوگی شامل ہے جب کہ حادثے سے کوئی ٹریک متاثر نہیں ہوا اور ٹرینیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔