”مولانا جارہے ہیں اور ایک دو روز کے اندر ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

”مولانا جارہے ہیں اور ایک دو روز کے اندر ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا
”مولانا جارہے ہیں اور ایک دو روز کے اندر ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں اور ایک دو روز میں یہ مسئلے حل ہو جائیں گے ،اسلام آباد پر سکون ہو جائے گا ، حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ٹویٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چار روز میں جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر جو پاکستان کے مفاد کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی ہے ،وہ کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ،ہندوستان یہی چاہتاہے کہ پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہو ،ریاستی ادارے کمزور ہوں اور کشمیر کا مسئلہ پست پشت میں چلا جائے۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ موجودہ حکومت نے بڑی دانشمندی اور عقلمندی سے اس مسئلے کو ہینڈل کیا ہے ،مولانا جارہے ہیں ، ایک دو روز میں یہ مسئلے حل ہو جائیں گے ،سیاسی پارٹیاں سیاسی طریقے سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کے ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں کہ جیسے ملک کے خلاف کوئی انتشار کا ماحول ہو ، مولانا جارہاہے ، اسلام آباد پر سکون ہو گا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ۔

مزید :

قومی -