حکومتی کمیٹی سے مذاکرات، دھرنا دینے والوں نے کمیٹی کے سامنے کیا مطالبات رکھے؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور مذاکراتی کمیٹیوں کی تازہ میٹنگ کے بعد فریقین نے میڈیا سے گفتگو کی اور وزیردفاع نے بتایا کہ ابھی وہی پوزیشن ہے ہماری بات چیت چل رہی ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آئندہ مذاکرات کب ہوں گے جس پر اسد عمر نے بتایا کہ وقت کا پتہ نہیں لیکن مذاکرات جاری رہیں گے ۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی ارکان کی میڈیا سےگفتگو کے موقع پر جے یو آئی کے اکرم خان درانی نے بتایا کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہیں، الیکشن میں فوج کا عمل دخل نہ ہونے کا مطالبہ بھی رکھا،وزیراعظم کے استعفے ،نئے الیکشن کے مطالبات سامنے رکھےتھے،کل بھی پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی آئی تھی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ ہم اپنے لیڈر سے اور یہ اپنے لیڈر سے بات کریں گے ،ہم کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آج کہیں یا پھر کل بھی کہیں تو تیار ہیں، ڈیڈ لاک ہے لیکن جلد ختم ہوجائے گا، کوشش ہے کہ ان کی بھی عزت رہ جائے اور حکومت کے لیے بھی آسانی ہو۔
نورالحق قادری، اور اسد عمر، پرویز الہٰی، اسد قیصر ، پرویز خٹک شفقت محمود بھی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔