عمرکوٹ کی معروف سیاسی سماجی اور جماعت اسلامی عمرکوٹ کےرہنما یامین بھائی مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئے

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ کی معروف سیاسی سماجی اور جماعت اسلامی عمرکوٹ کےرہنما یامین بھائی مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماوں شہریوں کی شرکت سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،میونسپل خالد سراج سومرو ،ریحان شبیر ،سید قمرالحسن شاہ وغیرہ کی پسماندگان سے دلی تعزیت دکھ افسوس کا اظہار۔
تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی عمرکوٹ کے رہنما اور عمرکوٹ ڈیکوریشن کے مالک یامین بھائی آج مختصر علالت کےبعد انتقال کرگئے مرحوم کی آج تدفین کردی گی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مذہبی سیاسی سماجی وکلاء صحافی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ کونسلر محمد علی ناگوری ،فیصل ناگوری ،صحافی احمد خان آفریدی ،سید عمران شاہ ،اسداللہ حسینی ، عزاخانہ ابو طالب کے مہتمم سید اشتیاق شاہ،سلمان آفریدی وغیرہ نے محروم کے پسماندگان سے دلی دکھ و تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ پروردگار کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔آمین ۔
مرحوم یامین بھائی غریبوں کےھمدرد اور انتہائی ملنسار سادے طبیعت کے مالک تھے مرحوم کے فرزند عبید ،ابوبکر ،اور عبداللہ اور دیگر پسماندگان سے بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء صحافی اور شہری رہنماؤں کا تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔