وزرا ءمہنگائی کے خلاف کمر کس لیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وزرا مہنگائی کے خلاف کمر کس لیں، اگلے چند روز میں میں مل کر مہنگائی پر قابو پانا ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزرامہنگائی کےخلاف کمرکس لیں۔ اگلے چندروزمیں مہنگائی پرمل کرقابوپاناہے،۔ مہنگائی کاکنٹرول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے مسائل بتارہے ہیں جبکہ عام لوگوں کامسئلہ مہنگائی ہے۔دھرنےوالوں کے ساتھ تھ حکومتی کمیٹی معاملات دیکھ رہی ہے۔میری ترجیح عوامی مسائل کاحل ہے
وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ حکومتی کمیٹی اپناکام کررہی ہے، جلد معاملہ حل ہوجائےگا۔ حکومتی ارکان مہنگائی کے اسباب کی نشاندہی کریں۔مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات خودمانیٹر کروں گا۔ وزرااپنے محکموں کے منصوبے جلد مکمل کریں۔