نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،اب وہ کہاں جائیں گے ؟بڑی خبر آگئی

نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،اب وہ کہاں جائیں گے ؟بڑی خبر ...
نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،اب وہ کہاں جائیں گے ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبیعت نا ساز ہونے کے باوجود سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،وہ 15دن تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ان کے پلیٹ لیٹس ابھی بھی اتار چڑھاوکا شکار ہیں اور ابھی یہ تعداد 30ہزار ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔نواز شریف کو مریم نواز اور شہباز شریف نے شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کرنے کے اقدامات کیے ۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کاو¿نٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ان کے پلیٹیلیٹس میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد پلیٹیلیٹس کی تعداد 45 سے 42 ہزار تک پہنچی جب کہ منگل کے روز یہ تعداد مزید کم ہوکر 30 ہزار ہوگئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -