آدمی کی اپنے جسم کے پچھلے حصے سے پٹاخہ چلانے کی کوشش ، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر کوئی کبھی بھول کر بھی ایسی غلطی نہ کرے

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگوں کو شُرلیاں چھوڑنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ یہاں بات ’آتش بازی والی‘ شُرلیوں کی ہو رہی ہے، جوہمارے ہاں شادی بیاہ پر چلائی جاتی ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ سٹینڈ ہوتا ہے۔ جن کے پاس سٹینڈ نہ ہو وہ بوتل وغیرہ سے کام چلا لیتے ہیں ۔ شُرلی کی ’لکڑی‘ بوتل میں رکھ کر اسے آگ لگاتے ہیں اور شُرلی آسمان میں جا کر رنگ بکھیرنے لگتی ہے لیکن آپ یہ سن کر ہکا بکا رہ جائیں گے کہ سکاٹ لینڈ میں گزشتہ دنوں ایک نوجوان نے اپنے پچھواڑے میں رکھ کرشُرلی چلا ڈالی اور اپنی تشریف ہی جلا بیٹھا۔
میل آن لائن کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص اپنی پینٹ نیچے کرتا ہے اور دوسرا شخص اس کے پچھواڑے میں شرلی پھنسا کر اسے آگ لگا دیتا ہے۔ جیسے ہی شرلی آگ پکڑتی ہے، یہ نوجوان تشریف جلنے کی تکلیف سے اچھلتا ہے اور چیختا چلاتا دور جا کر تڑپنے لگتا ہے۔ ویڈیو میں ان لوگوں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم وہ لوگ سکاٹش لہجے میں انگریزی بول رہے ہوتے ہیں جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان کا تعلق سکاٹ لینڈ کے کسی علاقے سے ہے۔ سکاٹ لینڈ کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حکام نے اس نوجوان کے عمل پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی یہ حرکت کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی تھی۔