داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو ترکی نے گرفتار کرلیا

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو ترکی نے گرفتار کرلیا
داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو ترکی نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے شدت پسند تنظیم داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کو گرفتار کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ ”65سالہ رسمیا عود نامی اس خاتون کو شام کے شمالی علاقے واقع شہر ایزاز (Azaz)سے ترک افواج نے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے شوہر، پانچ بچوں اور ایک بہو کے ہمراہ ایک کنٹینر میں رہائش پذیر تھی۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ رسمیاعود کی گرفتاری انٹیلی جنس کے لیے معلومات کا خزانہ ثابت ہو گی۔
ترک حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر رسمیا عود اپنے بھائی اور ان کی تنظیم کے بارے میں وہ کچھ جانتی ہوں گی جو اس سے قبل کسی اور کو معلوم نہیں۔ رسمیا عود اور ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے تمام بالغ افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ ان سے اہم معلومات ملیں گی۔واضح رہے کہ اگست کے مہینے البغدادی کی ایک اور بہن کو عراق میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اس پر داعش کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔