سابقہ ہم جنس پرستوں کا انوکھا احتجاج

سابقہ ہم جنس پرستوں کا انوکھا احتجاج
سابقہ ہم جنس پرستوں کا انوکھا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں جنس تبدیل کرنے والوں اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریک چل رہی ہے لیکن ہم جنس پرستی ترک کرنے والے کچھ مردوخواتین اس قبیح عمل سے تائب ہو کر اس کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔ این بی سی نیوز کے مطابق امریکہ بھر سے یہ لوگ دارالحکومت واشنگٹن میں اکٹھے ہوئے ہیں اور امریکی کانگریس میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے پیش کیے گئے دو مجوزہ بلوں کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں۔
ہم جنس پرستی سے تائب ہونے والے کچھ لوگوں نے ایک تنظیم بنائی تھی جس کا نام ’چینجڈ‘(Changed)رکھا گیا۔ اب اس تنظیم کے اراکین کی تعداد سینکڑوں میں ہو چکی ہے۔ اس کی شریک بانی الزبتھ ووننگ کا کہنا تھا کہ ”ہم دنیا کو اپنا تجربہ بتانا چاہتے ہیں اور آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو بتایا چاہتے ہیں کہ ہم جنس پرستی اور جنس تبدیلی وغیرہ حقیقت میں کیا ہیں۔ ذاتی تجربے کی بناءپر ہمارا ماننا ہے کہ جنسی روئیے کسی کا محفوظ شدہ حق نہیں ہونے چاہئیں۔ ان قوانین کے منظور ہونے سے جنسی تبدیل کرنے والے اور ہم جنس پرست ایک ’سپرکلاس‘ بن کر سامنے آئیں گے اور باقی جنسی رویوں کے حامل ان کے سامنے دب کر رہ جائیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -