اس سرکاری دفتر میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر کیوں کام کررہے ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے

اس سرکاری دفتر میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر کیوں کام کررہے ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے
اس سرکاری دفتر میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر کیوں کام کررہے ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل چلاتے تو ہیلمٹ پہننے کی پابندی ہوتی ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ایسا سرکاری دفتر ہے جس میں کام کرنے والے ہیلمٹ پہن کر بیٹھتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ ضلع بیندا کے محکمہ بجلی کا دفتر ہے اور ملازمین کے دفتر میں ہیلمٹ پہن کر بیٹھے کی وجہ یہ ہے کہ دفتر کی عمارت انتہائی خستہ حال ہے۔
چھت میں جگہ جگہ سوراخ ہو چکے ہیں اور اسے درمیان میں ایک عارضی ستون بنا کر گرنے سے روکا گیا ہے۔ ہمہ وقت چھت سے پلستر اکھڑ کر گرتا رہتا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف چھت سے گرنے والے پلستر سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہنتے ہیں بلکہ کسی بھی وقت چھت گرجانے کا بھی خطرہ ہے۔ ایسی صورت میں بھی ہیلمٹ ان کے سر کو چوٹوں سے بچا لیں گے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام کوعمارت کی خستہ حالی کے بارے میں بتایا ہے لیکن کوئی کان نہیں دھرتا۔ چھت میں سوراخ ہونے کی وجہ سے بارش ہو تو سب کچھ بھیگ جاتا ہے۔ برسات کے موسم میں ہم چھتریاں ساتھ لے کر آتے ہیں اور ہیلمٹ کے ساتھ چھتریاں بھی تان کر کام کرتے ہیں۔