74 سالہ مرد سے شادی کرنے والی 21 سالہ لڑکی بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

بلگریڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا میں ایک 21سالہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں ایک 74سالہ بابے کے ساتھ شادی کی اور عالمی سطح پر ان کی شادی کی خبر میڈیا کی زینت بنی۔ اب یہ لڑکی ایک بار پھر خبروں میں ہے اور اس بار اس کی وجہ لڑکی کی بے وفائی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی کا نام میلجانا بوزیک ہے جس نے میلوجکو بوزیک سے شادی کی تھی۔ وہ گزشتہ چند ماہ میں دو مردوں کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑی گئی ہے اور حیران کن طور پر ان یہ دو مرد بھی پنشنر ہیں اور وہ بھی اس کے شوہر میلوجکو جتنے ہی بوڑھے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دوسری بار میلجانا کی بے وفائی اس وقت سامنے آئی جب سربیا کے ایک ٹی وی چینل نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نشر کر دی جس میں میلجانا کو ایک عمر رسیدہ شخص کی گود میں بیٹھے اس کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا گیا۔ دو ماہ قبل اس کی ایک عمر رسیدہ شخص کے ساتھ بستر میں برہنہ حالت میں لیٹے ہوئے بنائی گئی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں۔ میلجانا کا ان تصاویر اور ویڈیو پر کہنا ہے کہ ”وہ انہیں لیک کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ میں ان دونوں مردوں سے دو ایک بار مل چکی ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ کوئی ایسا تعلق نہیں ہے۔“دوسری طرف میلجانا کے عمررسیدہ شوہر نے اس کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد اسے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب اسے اپنی زندگی میں نہیں دیکھنا چاہتا۔