سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات

سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام ...
سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ ائیر چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -