عامر لیاقت اور شریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر جھگڑا ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

عامر لیاقت اور شریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر جھگڑا ،ایک ...
عامر لیاقت اور شریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر جھگڑا ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہو گئی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان زینب نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ پر تنقید کی تو عامر لیاقت میدان میں آگئے اور کہا کہ ”بات تمہاری سمجھ میں کب آئی ہے ؟بی بی زینب جیسی عظیم ایمان کو فالو کرتیں تو حسینی فوج کے ساتھ ہوتیں یزیدی ٹوئٹس نہ کرتیں ،اپنی امی کا ہی سوچ لو انہیں کس کس کو جواب دینا پڑ تا ہے ۔“اس پر جواب دیتے ہوئے ایمان زینب نے کہا ”ڈاکٹر صاحب ،آپ جیسی مخلوق :جس نے بچوں کو لائیو ٹی وی پر ٹکٹوں کی طرح بانٹا ہے ،اقلیتوں کا خون جس کے ہاتھ پر ہے ،ایک سانس میں مذہب کی بات کرتا ہے اور دوسرے سانس میں گالیاں دیتا ہے ،جس کی مذہب کے بہانے سیاست کی دکان ابھی تک بند نہیں ہوئی اور جس نے لوگوں کا عام کھانے کا بھی موڈ تباہ کردیا تھا اپنی بے ہودگی سے ،وہ مجھے کیا سمجھانے کے قابل ہے ؟“۔

مزید :

قومی -