دھرنے اور احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں:رحمان ملک کا دعوی

دھرنے اور احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں:رحمان ملک کا دعوی
دھرنے اور احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں:رحمان ملک کا دعوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مجھے تو آزادی مارچ پارلیمنٹ ہاؤس سے نظر نہیں آرہا  جبکہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں شاید بالکل بھی نظر نہ آئے،دھرنے اور احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے دعوی کیا کہ اس طرح کے دھرنے اوراحتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں،مولانا فضل الرحمان  دھرنا مذہبی کارڈ پر شروع ہوا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کا اختتام مذہبی کارڈ پر ہوتا ہے یا سیاسی کارڈ پر؟تاہم  یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ حکومت دھرنا مذہبی کارڈ پہ ختم کراتی ہے یا سیاسی کارڈ پر؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مذہبی کارڈ کا استعمال نہ کیا جائے،پیپلز پارٹی بحیثیت سیاسی جماعت ہم  آزادی مارچ کے ساتھ ابتدا سے ہیں لیکن پارٹی نے ابتدا ہی میں یہ مقف اختیار کیا تھا کہ وہ کسی بھی دھرنے میں ساتھ نہیں دے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد