پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا کپیسٹی بلڈنگ پلان مرتب کیا جا رہا ہے:میاں محمود الرشید

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا کپیسٹی بلڈنگ پلان مرتب کیا جا رہا ...
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا کپیسٹی بلڈنگ پلان مرتب کیا جا رہا ہے:میاں محمود الرشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں  ڈائریکٹر جنرل پھاٹا لیاقت چٹھہ اور بورڈ ممبرز نے جلاس میں شرکت کی،اجلاس میں گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت مزید جگہوں کے انتخاب کے متعلق بھی غورو خوض کیا گیا۔

میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کے سٹاف کا کپیسٹی بلڈنگ پلان مرتب کیا جا رہا ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت مختلف اضلاع میں مکانات اور اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی اور حصول کا عمل جاری ہے،لودھراں اور اوکاڑہ میں پراجیکٹ کے درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی کے بعد کامیاب افراد کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گھروں اور اپارٹمنٹس کی تعمیر میں نجی شعبے کی شمولیت یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز، پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت مزید جگہوں کے انتخاب کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی نے اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور