قائداعظم ٹرافی،سدرن پنجاب نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 502رنز بناڈالے

قائداعظم ٹرافی،سدرن پنجاب نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 502رنز بناڈالے
قائداعظم ٹرافی،سدرن پنجاب نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 502رنز بناڈالے

  



لاہور(آئی این پی)بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں سدرن پنجاب کے502رنز کے جواب میں بلوچستان نے 1وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنالیے ہیں،465 رنز کے خسارے کا شکار بلوچستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اویس ضیا آٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس سے قبل سدرن پنجاب نے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز سے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو کپتان سمیع اسلم 168 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں15چوکے اور2چھکے شامل تھے۔وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل نے86گیندوں پر80رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ500سے پار پہنچا دیا۔ سدرن پنجاب کی ٹیم130ویں اوور میں502رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بلوچستان کی جانب سے محمد اصغر نے5اور عماد بٹ نے4وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بلوچستان کے بلے باز ٹیم کو متاثر کن آغاز فراہم نہ کرسکے اور اویس ضیا محض 9سکور بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔عمران بٹ 19 اور عظیم گھمن 8 کے انفرادی سکور سے کھیل کے تیسرے روز کاآغاز کریں گے۔

دوسری جانب اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طورپر172 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ رضوان حسین اور عمر اکمل دوسری اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے226رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم191رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حماد اعظم نے52اور عمرامین نے42رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ ناردرن کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ سنٹرل پنجاب کے سپنرز ظفر گوہر اور بلال آصف کی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔ پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 54 رنز کے عوض 4 اور بلال آصف نے 57 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز چیمہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 35 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے دوسرے روز بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے ہیں۔ رضوان حسین 69 اور عمر اکمل 53 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے سپنر نعمان علی دوسری اننگز میں تاحال 1وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

ادھر ایبٹ آبادکرکٹ سٹیڈیم میں سندھ نے پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے 288 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 288 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ریحان آفریدی نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کی۔ وہ 57رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ سندھ کے فاسٹ بالر سہیل خان نے 62 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میر حمزہ اور حسان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عمیر بن یوسف اور خرم منظور نے سندھ کو 51 رنزکاآغاز فراہم کیا۔ نوجوان اوپنر عمیر بن یوسف نے 10 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور فواد عالم 29 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل