بیٹی سے زیادتی کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور

بیٹی سے زیادتی کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور
بیٹی سے زیادتی کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے بیٹی سے زیادتی کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔

جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بیٹی سے زیادتی کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ہوئے مجرم محمد سلیم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئےملزم سلیم کوجیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم محمد سلیم پر اپنی بیٹی سے زیادتی کا الزام تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ استغاثہ کے مطابق باپ نے بیٹی کو 4 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا تھاجبکہ ملزم کے وکیل کا موقف تھا کہ لڑکی اوراس کےباپ کاڈی این اےمنفی آیا اورابارشن رپورٹ کیس کےساتھ منسلک نہیں۔پولیس کےمطابق ملزم کے خلاف 24 نومبر 2017 کو تھانہ سائٹ سپر ہائی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔