ٹریکٹر ٹرالی کا ذکر سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

ٹریکٹر ٹرالی کا ذکر سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا
ٹریکٹر ٹرالی کا ذکر سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)ٹریکٹر ٹرالی کا ذکر سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس مکیشن کمار چاولہ کے جملوں سے اراکین اسمبلی خوب محظوظ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے وقفہ سوالات کے دوران میں ندا کھوڑو نے دلچسپ سوال کیا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی رجسٹریشن کا کیا طریقہ کار ہے؟ٹریکٹر رجسٹر ہوتا یا ٹرالی رجسٹر ہوتی ہے؟ندا کھوڑو کے سوال پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔مکیش کمار چاولہ نےسوال کاجواب دیتے ہوئےکہاکہ ٹرالی رجسٹرنہیں ہوتی ٹریکٹر رجسٹر ہوتا ہے، ٹرالی ٹریکٹر کے ساتھ جوڑی جاتی ہے۔اس موقع پر سپیکر آغا سراج درانی دریافت کیا کہ ٹرالی کا نمبر کہاں لگتا ہے؟ پھر خود ہی کہا کہ ٹریکٹر سے نمبر اتار کر ٹرالی کے پیچھے لگا دیں۔آغا سراج درانی کے اس چٹکلے پر ایوان میں ایک بار پر قہقہے سنائی دیئے۔