مولانا فضل الرحمان کے جانے کے بعد حکومت کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کے جانے کے بعد حکومت کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی ...
مولانا فضل الرحمان کے جانے کے بعد حکومت کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جب واپس جائیں گے تو کچھ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے اور جب وہ کچھ لیکر واپس جائیں گے تو حکومت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہ جائیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے اپنا سب کچھ داﺅ پرلگادیا ہے اور اس کے بدلے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب واپس جائیں گے تو کچھ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے اور جب وہ کچھ لیکر واپس جائیں گے تو حکومت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہ جائیگی ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ریاست کے اصول بنانے کیلئے دھرنے اس وقت نکلنابند ہونگے جب زیادتیاں واپس ہونگی ۔ اگر ایسا ہوگا تو پھر ہم دھرنوں کے اس عمل کو آڑے ہاتھوں لیں گے اورلینابھی چاہئے ، میں اس سے اتفاق بھی کرتا ہوں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد