حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کونسے معاملات طے پا گئے ہیں؟ارشاد بھٹی نے نشاندہی کردی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کونسے معاملات طے پا گئے ہیں؟ارشاد بھٹی نے ...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کونسے معاملات طے پا گئے ہیں؟ارشاد بھٹی نے نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بڑی کامیابی کے ساتھ آگے جارہے ہیں،بہت سی چیزیں طے ہوگئی ہیں اور بہت سی ہونیوالی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بڑی کامیابی کے ساتھ آگے جارہے ہیں،بہت سی چیزیں طے ہوگئی ہیں اور بہت سی ہونیوالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات مذاکرات میں شامل نہیں ہیں لیکن کچھ بھی ہوسکتا ۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت 75جانیں گئی ہیں اور شیخ رشید نے مستقبل کاحال بتانا شروع بھی کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چند دن تو سوگ کرلیتے اورخبر یہ ہے کہ لوگ پھر سے چولہے اورسلنڈرلیکر سفر کرنا شروع ہوگئے ہیں۔