”لتا والے پاسے پادیو،وڈی باونڈری اے “محمد عامر نے وہاب ریاض کو مشورہ دیا تو پھر کیا ہوا ؟آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”لتا والے پاسے پادیو،وڈی باونڈری اے “محمد عامر نے وہاب ریاض کو مشورہ دیا تو ...
”لتا والے پاسے پادیو،وڈی باونڈری اے “محمد عامر نے وہاب ریاض کو مشورہ دیا تو پھر کیا ہوا ؟آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔آج میچ کے دوران جس وقت وہاب ریاض نے مایوس کن گیند بازی کا مظاہرہ کیا تو محمد عامر نے انہیں عجیب مشورہ دے دیا ،وہاب ریاض کی باولنگ کے دوران آسٹریلوی بلے باز نے جارحانہ شارٹس کھیلنے کی کوشش کی تو محمد عامر نے وہاب ریاض کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”لتا والے پاسے پادیو ،وڈی باونڈری اے “۔وہاب ریاض نے عامر کی بات سنی ان سنی کردی اور اگلی گیند آف سائیڈ پر فل ٹاس کردی جسے آسٹریلوی بلے باز نے جارحانہ انداز میں کھیلا اور چوکا مار دیا جس پر محمد عامر کو ہی گیند باونڈری سے لے کر آنا پڑی ۔آج کے کھیل پر کپتان بابر اعظم نے بھی مایوسی کا اظہار کیا اور آسٹریلوی جیت کا کریڈٹ سٹیو سمتھ کو دیا ۔

مزید :

کھیل -