وزیراعظم اور رہبر کمیٹی سے اچھی مشاورت ہوئی،مذاکرات میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں: چودھری پرویزالٰہی

وزیراعظم اور رہبر کمیٹی سے اچھی مشاورت ہوئی،مذاکرات میں کامیابی کیلئے ...
وزیراعظم اور رہبر کمیٹی سے اچھی مشاورت ہوئی،مذاکرات میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں: چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہحکومت کی مذاکراتی ٹیمم اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی میں ملاقات بہتری کی طرف اقدام ہے،حکومت اور اپوزیشن مذاکرات میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں، دعا کریں۔

چودھری پرویزالٰہی جنہوں نے گذشتہ رات پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے ملاقات کی تھی، حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں میں مذاکرات کے بعد ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور رہبر کمیٹی سے ملاقات میں اچھی مشاورت ہوئی ہے اور پیش رفت کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

اسلامی دفعات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان پر مکمل اتفاق ہے اور کوئی دو رائے نہیں ہے، الیکشن اصلاحات پر کچھ طے ہوا تو بتا دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے استعفیٰ پر لچک کے بارے میں سوال پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بعد میں زیربحث آئے گا۔