اپوزیشن سیاسی مقاصد کیلئے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے سے باز رہے:گور نر پنجاب

اپوزیشن سیاسی مقاصد کیلئے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے سے باز رہے:گور نر ...
اپوزیشن سیاسی مقاصد کیلئے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے سے باز رہے:گور نر پنجاب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ اپوزیشن سیاسی مقاصد کیلئے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے سے باز رہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سر حدو ں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان نے عظیم قربانیں دی ہیں،آج قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے،دنیا بھر میں ترقی اور خوشحالی امن بغیر ممکن نہیں اور امن کے قیام کیلئے پوری دنیا کو ملکر کام کر نا ہوگا،دنیا کا مسئلہ کشمیر سے لا تعلق رہنا بھی ناانصافی ہے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا۔

 گور نر ہاؤس لاہور میں22ممالک کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے 110ملٹری افسران پر مشتمل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کیلئے پاکستان نے جو قر بانیں دی ہیں پوری دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ا ور آج افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہتر ین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کی حمایت اور جنگ کی مخالفت کی ہےکیونکہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کےبعدسےبھارت کےبدتر ین جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے امن کو تر جیح دی ہے اور بھارتی پائلٹ کو بھی امن کے پیغام کیلئے ہی بھارت کے حوالے کیا آج بھی پاکستان امن کی بات کر رہا ہے۔گورنر نے کہا کہ دنیا بھر کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر یں کیونکہ بھارت کے جنگی جنون اور مسئلہ کشمیرکی وجہ سےخطےمیں امن داؤ پر لگ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کر نا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے مگر اپوزیشن کو چاہیے وہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے افواج پاکستان کے ادارے کو متنازعہ بنانے سے باز رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ افواج پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور