بھارت سے آنیوالے سکھ یاتر یوں کا گور نر ہائوس لاہور کا دورہ

 بھارت سے آنیوالے سکھ یاتر یوں کا گور نر ہائوس لاہور کا دورہ
 بھارت سے آنیوالے سکھ یاتر یوں کا گور نر ہائوس لاہور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت سے آنیوالے سکھ یاتر یوں کا گور نر ہاؤس لاہور کا دورہ،شرومنی اکالی دل دہلی کے ہر ویندر سنگھ سر نا نے گور نر چوہدری محمدسرور کو دورہ بھار ت کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی پالکی کے ہمراہ بھارت کے شہر دہلی سے لاہور آنیوالے سکھ یاتریوں کے وفد نے شرومنی اکالی دل دہلی کے ہر ویندر سنگھ سر نا کے ہمراہ گور نر ہاؤس لاہورکا دورہ کیا جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتر یوں کیلئے کر تار پور ،ننکانہ صاحب اور سوچا سودا سمیت ہر جگہ تاریخی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سکھ یاتر یوںمیں پاکستان کیلئے جو مثالی پیار ہے اس پر ہم سکھ یاتر یوں کے شکرگزار ہیں اور انشاء اللہ مَیں کوشش کروں گا جلد ازجلد بھارت کا دورہ کروں۔