فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ،وزیر داخلہ نے واضح کردیا

فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ،وزیر داخلہ نے واضح کردیا
فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ،وزیر داخلہ نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اعجاز شاہ نے کہا کہ فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بیشتر شرکا ءکومعلوم نہیں ہے کہ ان کا مقصد کیاہے ؟ دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلاگیاہے ۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا ، بات چیت کا سلسلہ بند نہیں ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ اور فوج کے بغیر الیکشن دونوں مطالبے نا مناسب ہیں ، تاریخ میں پہلی بار فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہیں، ہرملک میں آرمی چیف کاایک اہم کردار ہوتاہے جب تک فوج ہے ملک غیر مستحکم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں پچاس ہزار سے زائد لوگ تھے ۔ نوازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کانام ای سی ایل پر ہے ۔ ان کے نام حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے ای سی ایل پرڈالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج باہر کروانے کیلئے راستہ نکل سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی قیادت پاکستان کی سرزمین پر موجود نہیں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -