پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی
 پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی عمران خان حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی  دھمکی دے دی ہے،یہ دھمکی پارٹی کی مرکزی  رہنما سینیٹر شیری رحمان نے دی ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر  کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےسینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا کہ حکومت کو ہاؤس چلانا پڑے گا، اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو ہم ہاؤس کے فلور پر دھرنا دیں گے۔سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت پارلیمان کو بائی پاس کرکے اسے مفلوج کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے حکومت کا رویہ پہلے دن سے واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت سینیٹ میں ہماری اکثریت سے پریشان ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرڈی ننس کو پاس کرنا اور یا اس کو مسترد کرنا پارلیمان کا آئینی و قانونی حق ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صدر جب آرڈی ننس پاس کرتے ہیں تو اسے پارلیمان میں لانا ہوتا ہے،ہم اپنی زبانوں پر تالے نہیں لگا سکتے ہیں، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید :

قومی -