برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اب رابی پیرزادہ کیا کریں گی ؟منیجر نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ کی منیجر ساریہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ گلو کارہ کی ویڈیوز لیک ہونے میں سابق منیجر کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔ انڈپینڈنٹ اردوکے مطابق رابی پیرزادہ کی موجودہ منیجر نے بتا یا کہ سابقہ مینیجر اس سارے واقعے سے پہلے نوکری چھوڑ کر چلی گئی تھی، وہ نہ اپنی تنخواہ لینے آئی نہ ہی ان سے رابطہ کیا، ان کا فون نمبر بھی کافی عرصہ سے بند ہے۔رابی کی مینیجر ساریہ کا کہنا ہے رابی شاید جلد صوفی ازم کی طرف جائیں گی مگر فی الحال وہ ذہنی طور پر اتنی پریشان ہیں کہ ان کے مستقبل کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔