”میں بات کرتا ہوا ڈرتا ہوں‘ ‘ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کی ہچکچاہٹ

”میں بات کرتا ہوا ڈرتا ہوں‘ ‘ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل سے متعلق اظہار ...
”میں بات کرتا ہوا ڈرتا ہوں‘ ‘ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کی ہچکچاہٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کس نے بنائی اور جنوبی پنجاب میں کیا ہوا ؟ یہ بہت زیادہ بحث طلب ایشو ہے لیکن میں تھوڑا ساڈرتا بھی ہوں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان نے اداروں پر غلط الزامات لگائے ، مولانافضل الرحمان نے صرف اتنا کہاہے کہ اداروں کو غیر جانبدارہوناچاہئے کیونکہ اداروں کے غیر جابندارہونے کا تعین آئین نے کیاہے ۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کس نے بنائی اور جنوبی پنجاب میں کیا ہوا ؟ یہ بہت زیادہ بحث طلب ایشو ہے لیکن میں تھوڑا ساڈرتا بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کیا کرناہے ،یہ فیصلہ ہم کریں گے ، اس حکومت کوجاناہوگا ،یہ حکومت اس قابل نہیں ہے ، یہ ناکام اور نااہل حکومت ہے ۔

مزید :

قومی -