”ہم مولانا فضل الرحمان کو روز یہ چیز دیتے ہیں“، جے یو آئی کے بڑے مطالبے پر فیصل واوڈا کا طنز

”ہم مولانا فضل الرحمان کو روز یہ چیز دیتے ہیں“، جے یو آئی کے بڑے مطالبے پر ...
”ہم مولانا فضل الرحمان کو روز یہ چیز دیتے ہیں“، جے یو آئی کے بڑے مطالبے پر فیصل واوڈا کا طنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فصل واڈا نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان جومانگ رہے ہیں وہ ہم مانگنے سے پہلے روز دیتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کوگھر جاناچاہئے تو ہم ان کوروز بنی گالا بھیج دیتے ہیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ جے یو آئی والے اسلام آباد جھولے لینے آئے تھے ، ان کاشہر ہے ، جھولے لے لئے اور شہر بھی دیکھ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کو سہولیات بھی دیتے لیکن ان کے پہلے دوست سب کچھ لوٹ کر لے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے استعفیٰ مانگنا ڈھیٹائی ہے ، وزیر اعظم نے جو باتیں کیں ،وہ دنیا کو پہلے پتہ تھا، ان کی جانب سے ماضی کے سٹریٹجک معاملات پر باتیں کی گئیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جومانگ رہے ہیں وہ ہم مانگنے سے پہلے روز دیتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کوگھر جاناچاہئے تو ہم ان کوروز بنی گالا بھیج دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرڈیننس اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے لاتے ہیں تاکہ ان کو سہولیات دی جائیں۔

مزید :

قومی -