”عمران خان کوہٹانے کی بجائے یہ کام کیاجائے “، ن لیگی رہنما نے مسائل کاحل بتادیا

”عمران خان کوہٹانے کی بجائے یہ کام کیاجائے “، ن لیگی رہنما نے مسائل کاحل ...
”عمران خان کوہٹانے کی بجائے یہ کام کیاجائے “، ن لیگی رہنما نے مسائل کاحل بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید لطیف نے کہاہے کہ ہم نے اس پاکستان کو تجربہ گاہ بنائے رکھاہے ، سلیکٹڈ بندے کوہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، تمام سٹیک ہولڈر مل کربیٹھ جائیں اور ایک نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا تحریکوں کے نتائج فوری طور پر نہیں آیا کرتے ، میرے جیسے چھوٹے کارکنوں کا فلسفہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اسی وقت ہی آگے بڑھ سکتا ہے جب ووٹ کوعزت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بیروز گاری اور مہنگائی کی شکایت ہے ،مختلف وقتوں میں نادیدہ قوتوں کا تھوڑا بہت عمل دخل رہاہے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کوکسی بند گلی میں نہیں چھوڑا ۔ مولانا فضل الرحمان وہی بات کررہے ہیں جو نواز شریف پانچ سال سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا موقف وہی ہے جو ساری پاکستانی قوم کا موقف ہے ،ہم نے اس پاکستان کو تجربہ گاہ بنائے رکھاہے ، سلیکٹڈ بندے کوہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، تمام سٹیک ہولڈر مل کربیٹھ جائیں اور ایک نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے ۔

مزید : قومی