حکومتی شخصیات بیک ڈور سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کررہی ہیں، راشدسومرو کاالزام

حکومتی شخصیات بیک ڈور سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کررہی ہیں، راشدسومرو ...
حکومتی شخصیات بیک ڈور سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کررہی ہیں، راشدسومرو کاالزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو نے کہاہے کہ یوآئی کی پالیسی کارکن مروانے کی نہیں ہے بچانے کی ہے،حکومتی شخصیات بیک ڈور سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کررہی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے راشد سومرو نے کہا کہ ہم نے جودعویٰ کیا تھا ، اس پر پورا اترے ،کچھ لوگوں کو کہا کہ بیک اپ پر کام کریں ، گھروں میں بھی کارکن موجود ہیں جو لاک ڈاﺅن کا کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں، دودن کے بعد شیخ رشید سے پوچھا جائے گاکہ مولانا فضل الرحمان توبیٹھے ہیں۔
راشد سومرو ؒ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی کی پالیسی کارکن مروانے کی نہیں ہے بچانے کی ہے ۔حکومتی شخصیات بیک ڈور سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی ، عمران خان کا استعفیٰ نہیں ملتا تو دھرنا ختم بھی ہوجائے لیکن تحریک جاری رہے گی۔

مزید :

قومی -