آصف زرداری ضمانت کی درخواست دینے سے کیوں گریزاں ہیں؟ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتادیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہاہے کہ آصف زرداری ضمانت کی درخواست دینے سے گزیز کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کوطریقہ کار کے مطابق سہولت فراہم کی جائیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ آصف زرداری کی صحت پر حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے ، جیل کے ڈاکٹر نے آصف زرداری کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ضمانت کی درخواست دینے سے گزیز کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کوطریقہ کار کے مطابق سہولتیں دی جائیں۔