مولانا فضل الرحمان شش وپنج میں پڑ گئے ہیں، رکن حکومتی کمیٹی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان شش وپنج میں پڑ گئے ہیں، رکن حکومتی کمیٹی کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان شش وپنج میں پڑ گئے ہیں، رکن حکومتی کمیٹی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی کمیٹی کے رکن اسدعمر نے کہاہے کہ فضل الرحمان شش وپنج میں پڑ گئے ہیں، وہ تقریر شرکا کوگرمانے کیلئے کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج رہبر کمیٹی نے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی ، فضل الرحمان شش وپنج میں پڑ گئے ہیں ۔ وہ تقریر شرکا کوگرمانے کیلئے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جن لوگوں کو ساتھ لائے ہیں ، ان کوجواب بھی دینا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکالاجائے ۔انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی سے ملاقات میں ان کوتجاویز دی ہیں، ہماری رائے یہی تھی کہ کوئی درمیانی راستہ نکال لیا جائے ۔

مزید : قومی